موبائل ٹاورز انسانی بھیجا’فرائی‘کرنے لگے

موبائل ٹاورز انسانی بھیجا’فرائی‘کرنے لگے
موبائل ٹاورز انسانی بھیجا’فرائی‘کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونیوالی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق موبائلز کے سگنلز فراہم کرنے والے ٹاورز چرچراہٹ، توجہ کی کمی، سونے میں مشکلات اور بھوک میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ پروفیسر انریک نوارو کی جانب سے لکھے جانے والے مقالے کے مطابق ان بیماریوں کا اور موبائل ٹاورز کا براہ راست تعلق ہے۔ ان کے  تازہ مکالےکےمطابق لوگ ان کے جتنا قریب رہتے ہیں ان بیماریوں کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹاورز الیکٹرومیگنیٹک سگنل موصول کرتے ہیں جو کہ انسانی دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ آسان الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ انسانی دماغ کو ” فرائی“ کررہے ہیں۔ پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر ہونیوالی 10میں سے 8 تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ موبائل ٹاورز کے 500میٹر کے دائرے میں رہنے والے افراد میں دماغی بیماریوں اور کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کل کے دور میں لوگوں کے چڑ چڑا ہونے اور دیگر دماغی امراض میں مبتلا ہونے کی شکایات بہت بڑھ گئی ہیں اور اس میں ان موبائل سگنلز کا بہت اہم کردار ہے۔ پروفیسر انریک کے مطابق یہ ممکن نہیں کہ کی جانے والی تمام تحقیقات ہی غلط ہوں اور جن لوگوں کا تجزیہ کیا گیا ہے ان کی شکایات ان کے ذہن کی اختراع ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سائنسدانوں کو چاہیے کہ اس بات کو بنا سوچے سمجھے جھٹلانے کی بجائے سنجیدگی سے اس پر ریسرچ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -