ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، مہمان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، مہمان ٹیم ...
ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، مہمان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر

  


ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 138رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ انعام الحق 44 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی جانب سے امت مشرا نے 3 جبکہ ایشون نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف انیسویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 57 اور روہت شرما نے 56 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم مسلسل تین میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اور ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

مزید : ورلڈ T20