موٹی بیوی کے ساتھ نہیں رہنا

موٹی بیوی کے ساتھ نہیں رہنا
موٹی بیوی کے ساتھ نہیں رہنا

  


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس بات پر طلاق کا نوٹس بھجوا دیا کہ خاتون کا وزن زیادہ ہے جبکہ بیوی کا کہنا ہے کہ اسے بھی ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہنا جو اس کی قدر نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت میں طلاق کا ایک مقدمہ جاری ہے جس میں ایک شوہر کو اپنی بیوی سے یہ شکایت ہے کہ وہ بہت موٹی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کا وزن 115 کلو گرام ہے اور یہ روز بروز بڑھ رہا ہے لہٰذا اسے اب اتنی موٹی خاتون کے ساتھ نہیں رہنا۔ اس کا کہنا تھا کہ بیگم یا تو سوتی رہتی ہیں یا ٹی وی دیکھتی ہے۔ بیوی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اس پر توجہ نہیں دیتا لہٰذا اسے بھی اس کے ساتھ نہیں رہنا۔

مزید : تفریح