ہر قسم کے کینسر کا علاج ممکن ہو گیا

ہر قسم کے کینسر کا علاج ممکن ہو گیا
ہر قسم کے کینسر کا علاج ممکن ہو گیا

  


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شاید سائنس کی دنیا میں وہ دن آپہنچا ہے جس کا پوری دنیا کو انتظار تھا۔ سٹیفورڈ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ انہوں نے ہر قسم کے کینسر کا خاتمہ کرنے کے لئے دوا تیار کرلی ہے۔ سائنس میگزین کے مطابق کینسر سیلز سی ڈی 47 نامی ایک پروٹین بناتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کو دھوکہ دینے کا کام کرتا ہے تاکہ وہ کینسر پر حملہ نہ کرے۔ ارونگ ویزمین نامی ریسرچر کا کہنا ہے کہ ان کی تیار کرہ دوا اس پروٹین کا راستہ روک دیتی ہے اور اس طرح جسم کا مدافعتی نظام اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے۔ تجرباتی طورپر چوہوں میں گردے، دماغ اور دیگر اقسام کے کینسر چوہوں میں ڈال کر انہیں یہ دوا دی، حیرت انگیز طور پر اس دوا کے ذریعے ان تمام اقسام کے کینسر کا علاج کرلیا گیا ۔ یہ دو ابتدائی مرحلے کے کینسر کا مکمل خاتمہ اور زیادہ پھیل جانے والے کینسر کو کمزور بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کا ایک سائیڈ افکیٹ یہ ہے کہ کچھ عرصے کے لئے چوہوں کے مدافعتی نظام نے متحمنہ سیلز کو بھی نشانہ بنایا تاہم یہ کینسر سے ہونے والے نقصان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ ویزمین گوپ کو حال ہی میں اپنی دوا کو انسانوں کے لئے موزوں بنانے پر کام کرنے کے لئے 2 کروڑ ڈالر امداد بھی موصول ہوئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس