بھارتیہ جنتا پارٹی کو دہشت گردوں کے مددگاروں کی حمایت کا انکشاف

بھارتیہ جنتا پارٹی کو دہشت گردوں کے مددگاروں کی حمایت کا انکشاف
بھارتیہ جنتا پارٹی کو دہشت گردوں کے مددگاروں کی حمایت کا انکشاف

  


نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کی معانت کرنے والوں کی سپورٹ عیاں ہوگئی ہے ۔ یہ انکشاف کرتے ہوئے ایک مسلمان رہنما مختار عباس نقوی نے بی جے پی پر کڑی تنقید کی ہے اور خیال طاہر کیا ہے کہ کسی وقت یہ بات بھی سامنے آجائے گی کہ داﺅد ابراہیم بھی بی جے پی کا حصے ہے جسے بھارت کا قومی دشمن قراردیا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ گجرات میں مسلم کش فسادات کے مرکزی کردار نریندرا مودی وزارت ِ اعظمیٰ کے امیدوار ہیں ۔ مختارعباس نقوی کے مطابق دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے بھٹکل کو ممبئی میں اس کے جس دوست علی کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا وہ علی بی جے پی میں شامل ہوگیا ہے جبکہ علی میوزک پروڈیوسر گلشن کمار کے قتل کیس میں ملوث ہے ۔ 

مزید : بین الاقوامی