دانتوں کے در د سے چھٹکارے کیلئے آسان اور مفید گھریلو نسخے

دانتوں کے در د سے چھٹکارے کیلئے آسان اور مفید گھریلو نسخے
دانتوں کے در د سے چھٹکارے کیلئے آسان اور مفید گھریلو نسخے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (نیوز ڈیسک) دانتوں میں درد ہوجانا ایک عام سی بات ہے۔ آئیے آپ کو دانتوں کے درد سے نجات حاصل کرنے کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔

جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرنے کیلئے مفید مشروبات بنانے کے آسان طریقے
لونگ کا تیل
دانتوں کے درد سے فوراً نجات کے لئے لونگ کے تیل سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے لیکن اس کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں کہ یہ دیگر حصے میں نہ لگ جائے کیونکہ اس طرح کافی درد ہوسکتی ہے۔ ایک روئی پر لونگ کا تیل لگالیں اور اسے متاثرہ حصے پر لگائیں اور درد سے نجات پائیں۔
لال مرچ اور ادرک کا پیسٹ
ان دونوں اجزاءکو پیس لیں اور ہلکا سا پانی شامل کرکے انہیں دانت پر روئی کی مدد سے لگائیں اور درد سے فوراً نجات پالیں۔
نمک والا پانی
ایک کپ پانی میں ایک نمک کا چمچ ڈال کر ابال لیں اور اس محلول سے کلی کرنے سے درد میں خاطر خواہ کمی ہوجاتی ہے۔
ہائیڈروجن پرآکسائیڈ
اگر 3فیصد ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے محلول سے کلی کی جائے تو دانتوں میں موجود انفیکشن سے نجات مل جاتی ہے اور درد میں کمی آجاتی ہے۔
برف کا استعمال
برف کی ڈلیوں کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور پندرہ منٹ تک لگا کر رکھیں جس سے درد میں خاطر خواہ کمی آجائے گی۔
دانت کو چیونگم سے بھرنا
اگر آپ کا دانت خالی ہوجائے تو فوری طور پر اسے چیونگم لگا کر بھرا جاسکتا ہے۔ اس سے دانت ناصرف بھرجائے گا بلکہ اس میں کھانے پینے کے اجزاءبھی نہیں پھنسیں گے اور دانت کا درد کافی حد تک ٹھیک ہوجائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -