کرکٹ میں ایک نئی تاریخ لکھنے کیلئے تیار ہیں ، ٹم ساؤتھی

کرکٹ میں ایک نئی تاریخ لکھنے کیلئے تیار ہیں ، ٹم ساؤتھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن ( سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے باؤلر ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ میں ایک نئی تاریخ لکھنے کے لئے تیار ہے ۔ ٹم ساؤتھی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ نے کرکٹ کے عالمی کپ میں فائنل کے لئے پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا ہے اور اس کا سامناآسٹریلیا کے ساتھ کل اتوار کو ہونے والا ہے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر بھر پور خوشی منائی اور اب ہماری نظریں فائنل پر ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی دیکھائے گی اور کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خواب تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچے اور آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر فائنل کھیلے ۔ ان کا یہ خواب سچ ہوگیا۔ اب صرف نیوزی لینڈ کو ایک کامیابی کی ضرورت ہے جو اس کو ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنا دے گی۔