ورلڈ کپ مقابلوں میں آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری

ورلڈ کپ مقابلوں میں آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملبورن( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کا ایک روزہ میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہمیشہ سے پلڑا بھاری رہا۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1974سے اب تک کھیلے گئے 126 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا نے 85 اور نیوزی لینڈ نے 35 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6 میچ بے نتیجہ رہے۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی آسٹریلیا کو سبقت حاصل ہے اور اس نے 9 میچوں میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے 3 میچ جیتے۔ دونوں ٹیموں کے مابین مختلف ٹورنامنٹس کے 13 فائنل کھیلے گئے جس میں سے آسٹریلیا نے 12 جیتے اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔