کرکٹ کا بادشاہ کون ؟آسٹریلیا اور نیوزی لیندکل مد مقا بل آئیں گے

کرکٹ کا بادشاہ کون ؟آسٹریلیا اور نیوزی لیندکل مد مقا بل آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن ( سپورٹس رپورٹر) 11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کا بادشاہ کون بنے گا اس کا فیصلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر ہوگا۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی بار عالمی کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو زیر کر کے چھٹی بار عالمی مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنائی۔ کینگروز کو سب سے زیادہ چار بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے 1975 میں کھیلے گئے پہلے ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایلن بارڈر کی قیادت میں آسٹریلیا نے پہلی بار 1987 میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا۔ 1996 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی اس کے بعد کینگروز نے لگاتار تین ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ آسٹریلیا نے 1999 میں پاکستان، 2003 میں بھارت اور 2007 میں سری لنکا کو شکست دی۔