ورلڈکپ ، ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے والے تماشائیوں میں ایک ملین ڈالرتقسیم ہونگے

ورلڈکپ ، ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے والے تماشائیوں میں ایک ملین ڈالرتقسیم ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن( سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015ء کے دوران نیوزی لینڈ میں ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے والے7 خوش قسمت تماشائیوں میں ایک ملین ڈالرتقسیم ہوں گے،مجموعی طور پر 7 تماشائیوں نے یہ کارنامہ انجام دیا جن میں اتوار کو فائنل کے بعد رقم تقسیم کی جائے گی۔ نیوزی لینڈ میں منعقدہ میچز کے دوران ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے والے 7 خوش قسمت تماشائیوں میں ایک ملین ڈالر کی رقم برابر تقسیم ہو گی۔یہ اسکیم ایک کمپنی کی جانب سے متعارف کی گئی، جس میں چھکے پر اسٹینڈ میں موجود اگر اسی کمپنی کی شرٹ میں ملبوس شائق ایک ہاتھ سے کیچ تھامتا تو ملین ڈالر مقابلے میں شریک ہوجائے گا، اس دوران مجموعی طور پر 7 تماشائیوں نے یہ کارنامہ انجام دیا، اتوار کو فائنل کے بعد ان میں رقم تقسیم کی جائے گی۔