ایرن فنچ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم

ایرن فنچ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی اوپنر ایرن فنچ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ فیصلہ کن معرکے میں میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو پانچویں بار ورلڈ کپ جتوانا چاہتے ہیں۔ ایرن فنچ نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کافی دباؤ تھا، خوشی ہے کہ اننگز ٹیم کے کام آئی۔ 28 سالہ بلے باز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ دلچسپ ہوگا، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ ان کا فیورٹ ہے جہاں وہ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی جی کی وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہوتی ہے اور میری خواہش ہے کہ بڑے میچ میں بڑی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کردار ادا کروں۔