وسیم اکرم کو دیکھ کر مجھ میں باؤلر بننے کا شوق پیدا ہوا، وہاب ریاض

وسیم اکرم کو دیکھ کر مجھ میں باؤلر بننے کا شوق پیدا ہوا، وہاب ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ وسیم اکرم کو دیکھ کر مجھ میں باؤلر بننے کا شوق پیدا ہوا تھا اور اسی شوق کی بدولت موجودہ مقام حاصل کیا ہے وہاب نے کہا کہ جب میں چھ سال تھا تو 1992 ء کے ورلڈ کپ میں وسیم اکرم کی باؤلنگ کو دیکھ کر مجھ میں بھی باؤلربننے کا شوق پیداہوا تھا بائیں ہاتھ سے ہی باؤلنگ کراتے ہوئے وسیم اکرم کی نقل کی اوران جیسا مقام حاصل کرنا میرا مقصد بن گیاجب میں نے باؤلنگ شروع کی تھی تو اس وقت سست باؤلنگ تھی لیکن 17 سال کی عمرمیں 110 کلومیٹر کی رفتارسے باؤلنگ کروانا شروع کردی تھی ایسے میں عاقب جاوید نے میری صلاحیتوں کو جانا اور آج میں جس مقام پر ہوں اس میں عاقب جاوید کا بہت اہم کردار ہے وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید مجھے کہتے تھے کہ تیز گیند کراؤں عاقب جاویدنے مجھ پر چھ سے سات سال محنت کی اور انکی محنت رنگ لیکر آئی۔