ورچوئل یونیورسٹی اورایزی پیسہ کے مابین مفاہمتی یاداشت

ورچوئل یونیورسٹی اورایزی پیسہ کے مابین مفاہمتی یاداشت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اورتعمیرمائکروفنانس بنک اور ایزی پیسہ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتما م کیا گیا ۔تقریب میں ورچوئل یونیورسٹی کے ڈائریکٹرفنانس نعیم طارق اور ایزی پیسہ کے ڈائریکٹر ریحان احمد اختر نے سمجھوتے کی یاداشت پردستخط کیے۔اِس معاہدے کی رو سے ورچوئل یونیورسٹی کے طلباء ملک بھر میں اپنی فیس ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کر سکیں گے ۔اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹرفنانس نعیم طارق نے کہا کہ اس معاہدے سے یونیورسٹی کے طالبعلموں بالخصوص دورافتادہ علاقوں کے طلباء کو فیس کی آسان ادائیگی میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -