لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزمندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر68کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔4کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 17کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ47 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس47.68پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5044.91پربندہوا۔مارکیٹ میں کل6 لاکھ 67ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 14لاکھ30ہزارحصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ2لاکھ72 ہزار500حصص کاکاروبار ہوا۔ ۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنزکارپوریشن لمیٹڈ کے2 لاکھ 5ہزار حصص۔ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے77ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.93روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.50روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -