کون ہو گا اب کپتان

کون ہو گا اب کپتان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسائل ہیں جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ،کبھی بیٹنگ فلاپ تو کبھی جیتے ہوئے میچ میں کیچ ڈراپ۔۔ کیا فائدہ گرانٹ فلاور اور گرانٹ لودن کو لاکھوں روپے دینے کا جب آپکی ٹیم وہی کی وہی کھڑی ہے اور ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بری پرفارمنس اپنے ساتھ بہت سے سوالات چھوڑ گئی ہے ، سرفراز کو پہلے 4 میچز میں نہ شامل کرنا ، ناصر جمشید کو کس پرفارمنس کی وجہ سے خاص طور پر پاکستان سے بلانا ، معین خان کا جوئے بازی کے اڈوں میں پائے جانا ، شاید ان باتوں کا جواب کبھی بھی نا ملے لیکن ایک بات تو تہہ ہے اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت سے سخت فیصلے لینے ہو گے مصباح اور آفریدی کے جانے سے ٹیم کافی حد تک کمزور ہو چکی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اب ایک نئے کیپٹن کی تلاش میں ہے جو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کپتانی کرے گا اور شاید آگے بھی۔


پاکستان کرکٹ بورڈ میں اِس وقت کپتانی کے لئے اظہر علی ، سرفراز اَحمَد ، فواد الم اور وہاب ریاض کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ان سب ناموں پر غور کیا جائے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ اظہر علی اور فواد الم تو ایک روزہ کرکٹ ٹیم میں تھے ہی نہیں ، سرفراز پر تو کوچ وقار یونس کو اعتماد ہی نہیں تھا اور رہی بات وہاب ریاض کی تو وہ آسٹریلیا کی سَر زمین پر بہت عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور خاص طور پر انکا وہ آخری اسپیل لیکن دوسری طرف ہَم سب جانتے ہیں کے وہاب ریاض کبھی لگاتار پرفارمنس نہیں دیتے اور اکثر ذیادہ رنز دینے کی وجہ سے ٹیم سے باہر بھی رہتے ہیں اور ہاں فاسٹ بولر کو تو اکثر چوٹوں کا سامنا بھی رہتا ہے۔
ایک اور نام پاکستان کرکٹ بورڈ میں گردش کرتا دکھائی دے رہا ہے جو محمد حفیظ کا ہے اورکہا جا رہا ہے کہ شاید محمد حفیظ کو کپتان بنا کر انکے نیچے کسی ینگ لڑکے کو وائس کیپٹن رکھا جائے گا . خیر ! جو بھی ہے لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو کچھ سخت فیصلے لینے ہی ہو گے اور ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پوری دنیا کے سامنے ہے جہاں آئرلینڈ بھی 300کر رہی تھی اور ہَم وہی کے وہی کھرے ہیں کے بھائی 250 ہو جائے بس! وہ تو اللہ کا شکر ہے پاکستان کی باؤلنگ نے کسی حد تک عزت رکھ لی نہیں تو آج حالات کچھ اور ہی ہوتے۔


اب اسی ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ ایک نئی سلیکشن اور نئے کپتان کے نام کا اعلان کرے گا جو بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں اپنی مہم کا کرے گا . امید ہیکہپاکستان کرکٹ ٹیم کا وہ نیا ٹیم میں کچھ بدلاؤ لازمی لائے گااور ہَم ٹارگٹ بھی حاصل کر پائے گے۔

مزید :

کالم -