کچھ اداکاروں کی بیویاں مجھ سے ڈرتی ہیں، سنی لیون

کچھ اداکاروں کی بیویاں مجھ سے ڈرتی ہیں، سنی لیون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ کچھ اداکاروں کی بیویاں اب بھی ان سے ڈرتی ہیں اور نہیں چاہتی کہ ان کے خاوند کسی فلم میں میرے ساتھ اداکاری کریں۔ ایک انٹرویو میں سنی لیونی نے کہا کہ کچھ بیویوں کو شاید ایسا خوف ہے کہ اگر ان کے خاوند میرے ساتھ کسی فلم میں اداکاری کریں گے تو وہ انہیں چھوڑ دیں گے، انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، میں صرف ان کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہوں، مجھے کسی کے خاوند کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ میں شادی شدہ ہوں اور میرے پاس اپنا خاوند ہے۔ ماضی میں بالغوں کی فلموں سے شہرت پانے والی سنی لیونی نے کہا کہ کچھ فنکار اب بھی ایسے ہیں جو میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند نہیں ہوتے۔ میرے پس منظر کی وجہ سے انہیں خوف آتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ میرے ساتھ سکرین شیئر کرنا ان کے کیریئر کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔     انہوں نے کہا کہ کچھ بڑے فلمساز ادارے بھی ابھی تک اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ وہ مجھے اپنی فلم کا حصہ بنائیں یا نہیں اور یہ سب میرے لئے تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب سارا دھیان اچھی فلموں میں اداکاری پر لگا رہی ہوں تاہم میرے پس منظر کی وجہ سے بعض اوقات امتیازی سلوک کیا جاتا ہے جو مجھے بہت پریشان کرتا ہے۔

مزید :

کلچر -