پریانکا چوپڑا کی ایوارڈ جیتنے پر کنگنا کو مبارکباد

پریانکا چوپڑا کی ایوارڈ جیتنے پر کنگنا کو مبارکباد
پریانکا چوپڑا کی ایوارڈ جیتنے پر کنگنا کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (این این آئی) بالی وڈ میں اداکارؤں کی’ کیٹ فائٹ‘ مشہور ہے لیکن کچھ موقعوں پر اس کے برعکس بھی ہو جاتا ہے۔منگل کو 2015 کے فلموں کے لیے قومی اعزاز یا نیشنل ایوارڈز میں کنگنا رنوت کو فلم ’کوئن‘ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔ایوارڈ کی دوڑ میں پریانکا چوپڑا فلم’ ’میری کوم‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شامل تھیں لیکن پریانکا نے ایوارڈ جیتنے پر کنگنا کو مبارکباد دی ہے۔نیشنل ایوارڈز میں ’میری کوم‘ کو تفریح سے بھرپور فلم کا اعزاز دیا گیا۔امریکہ میں موجود پرینکا نے ایک ٹوئٹ میں کنگنا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مجھے ہارنا پسند نہیں ہے لیکن اس بار کسی کے پیچھے بیٹھنا ہو گا تو وہ آپ ہوں گی کنگنا، مبارک ہو، یہ ’کوئین‘ چھوٹے سے شہر سے ہے۔دونوں فلم سٹارز 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم’ فیشن‘ میں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں اور اس فلم میں بہترین اداکاری پر پرینکا کو نیشنل ایوارڈ ملا تھا۔کوین فلم ایک مڈل کلاس لڑکی کی کہانی ہے جو کہ شادی کے دن منگیتر کی جانب سے انکار کے بعد اکیلے چٹھی منانے بیرونی ملک جاتی ہے۔

مزید :

کلچر -