ارباز خان اور خوشبوایک بار پھراکٹھے جلوہ گر ہونگے

ارباز خان اور خوشبوایک بار پھراکٹھے جلوہ گر ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آئی این پی)لالی ووڈ اداکار ارباز خان اوراداکارہ خوشبو ایک بار پھر فلم ’’ناجی بٹ‘‘میں بطور جوڑی جلوہ گر ہونگے، زرائع کے مطابق اداکار ارباز خان اور خوشبو متعدد پراجیکٹس میں اکٹھے جلوہ گر ہو چکے ہیں ۔ طویل عرصے کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر پردہ سکرین پر اکٹھی دکھائی دے گی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار معمر رانا، حیدر سلطان، ببرک شاہ اور صائمہ خان شامل ہیں۔فلم کی عکسبندی کا آغازز آئندہ ہفتے ہوگا۔ فلم کے ہدایتکار حنیف جوئیہ ہیں ۔

مزید :

کلچر -