پاکستانی سنیما کی اگلی بڑی فلم’’ہومن کہاں‘‘95فیصد تیار ہوگئی

پاکستانی سنیما کی اگلی بڑی فلم’’ہومن کہاں‘‘95فیصد تیار ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (این این آئی)نامعلوم افراد اور جلیبی کے بعد پاکستانی سنیما کی اگلی بڑی فلم جلد سامنے آرہی ہے جو ماہرہ خان کا لالی وڈ میں کم بیک بھی ہے۔یونیورسٹی کے تین طلبہ کی زندگی پر بنی اس فلم کے ڈائریکٹر عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلم’’ہو من کہاں‘‘ 95 فیصد تیار ہوچکی ہے۔فلم میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے تین اہم کردار مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جن میں شہریار منور، ماہرہ خان اور عدیل حسین شامل ہیں، ان کے ساتھ ساتھ بشری انصاری، سونیا جہاں، نمرا بچا، منور صدیقی، جمال شاہ اور ارشد محمود بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔یہ کہانی یونیورسٹی کے تین دوستوں کی زندگی پر مبنی ہیں جو اپنی مزضی سے اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔فلم کا ٹیزر ٹریلر بھی ریلیز ہوچکا ہے جس کو عوام کا اچھا ردعمل ملا ہے۔

مزید :

کلچر -