متحدہ عرب مارات،چوہےکی دہشتگردی،ریسٹورنٹ میں دھماکہ

متحدہ عرب مارات،چوہےکی دہشتگردی،ریسٹورنٹ میں دھماکہ
متحدہ عرب مارات،چوہےکی دہشتگردی،ریسٹورنٹ میں دھماکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک چوہے کی خطرناک حرکت خوفناک دھماکے اور آگ کا سبب بن گئی۔
اخبار ”الاتحاد“ کے مطابق مشرقی بندرگاہ خورفکان کے ایک ریسٹورنٹ کے کچن میں تین ملازم کھانا تیار کر رہے تھے کہ اچانک شدید دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں تینوں ملازمین زخمی ہو گئے۔ جب تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ چوہے نے گیس کے پائپ کتر دیئے تھے جن کے باعث گیس لیک ہوتی رہی اور بالآخر دھماکہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں چوہوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سی او لاہور کی تنخواہ قرق کرلی ،30مارچ کو پیش ہونے کا حکم

مزید :

ڈیلی بائیٹس -