نئی دہلی میں چبانے والے تمباکو پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی میں چبانے والے تمباکو پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی میں چبانے والے تمباکو پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ریاستی حکومت نے ہر طرح کے چبائے جانے والے تمباکو کی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ” ہم نے دہلی میں پیر سے چبائے جانے والے تمباکو پر پابندی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت، کسی کو بھی چبائے جانے والے تمباکو کی فروخت، خرید یا ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی“۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پابندی کو یقینی بنانے کیلئے دہلی پولیس کی انفورسمنٹ ٹیم اور محکمہ صحت کو شہر میں چھاپے مارنے کو بھی کہا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ستمبر 2012ءمیں بھی دہلی حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت شہر میں گٹکا پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ پابندی میں ”گٹکا“ لفظ کا ذکر تھا، اس لئے تمباکو کے پرچون فروشوں نے الگ الگ پیکٹوں میں گٹکامیں شامل چیزوں (سپاری اور تمباکو) کو بیچنا شروع کر دیا جس کے باعث یہ پابندی کارگر نہ ہوسکی“۔

مزید :

تعلیم و صحت -