اے پی ایم ایل اور پرویز مشرفخواتین کے حقوق کے ضامن ہیں،شاہین ورک

اے پی ایم ایل اور پرویز مشرفخواتین کے حقوق کے ضامن ہیں،شاہین ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ط  لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ سینٹرل پنجاب شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات شاہین ورک نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل اور سید پرویز مشرف خواتین کے حقوق کے ضامن ہیں سید پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں یہ ثابت کیا ہے کہ خواتین کی نمائندگی کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں انہوں نے خواتین کو جمہوری اور دستور ساز ایوانوں میں نمائندگی دی خواتین کو سید پرویز مشرف اور اے پی ایم ایل دونوں کا احسان مند رہنا چاہئے اس امر کااظہار انہوں نے گذشتہ روز صوبائی آفس خواتین کی ایک میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔شاہین ورک نے کہا کہ قبل از یں بھی کئی بار دستور ساز ایوانوں میں خواتین کی نمائندگی پر بڑے بڑے بل پیش ہوئے اسمبلیوں میں توجہ دلاؤ نوٹس اور پوائنٹ آف آرڈر اٹھائے گئے مگر آج کے حکمران اور اپوزیشن کی نمائندہ جماعتوں کے سربراہان یہ کہہ کر ٹال دیتے تھے کہ خواتین کو صرف بچے پیدا کرنے اور پالنے دیا جائے ان سے قانون نہ بنوایا جائے زیادہ اصرار پرانہیں مردوں کے مقابلے میں الیکشن لرنے کی اجازت دے دی گئی جوکہ عورت کے ساتھ ایک کھلا بغاوت تھی انہوں نے کہاکہ بعض سیاست دانوں نے عورت کا تقدس پامال کرتے ہوئے انہیں سویٹ وش قرار دیا ،یہ سید پرویزمشرف ہی کی ذات ہے جس نے عورت کو معاشرے کے ماتھے کا جھومر بنادیا ۔