اقبال ٹاؤن کے طلبہ کا دورہ ء ایوان کارکنان تحریک پاکستان کی گیلری بھی دیکھی

اقبال ٹاؤن کے طلبہ کا دورہ ء ایوان کارکنان تحریک پاکستان کی گیلری بھی دیکھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول‘ عمر بلاک‘ اقبال ٹاؤن‘لاہور‘نعیم ویلفےئر سکول‘J-17‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ریلوے زبیدہ انڈسٹریل سکول‘ لوکو شیڈ کالونی‘ لاہور‘دارِ ارقم سکول‘ شالیمار لنک روڈ‘ مغلپورہ‘لاہور‘اقراء تہذیب الاطفال ٹرسٹ‘ شاہ کمال روڈ‘ اچھرہ‘لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ گوئل کالاخطائی روڈ‘لاہورکا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد328تھی ۔