پی ایچ سی کے زیر اہتمام مشاورتی ورکشاپ

پی ایچ سی کے زیر اہتمام مشاورتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ترجمان کے مطابق، پی ایچ سی کی جانب سے مرتب کیے گئے پولی کلینکس اور فیملی فزیشنز کے کلینکس کے معیارات تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔اس سلسلے میں پی ایچ سی نے ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جس میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت سپیشلِسٹ ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ میں پولی کلینکس اور فیملی فزیشنز کے کلینکس کے لئے مرتب کیے گئے معیارات پر ماہرین کا اتفاقِ رائے بھی پایا گیااور ان کی بہتری کے لیے چند ضروری تجاویز بھی سامنے آئیں۔ ان تجاویز کو معیارات کا حصہ بنانے کے بعد یہ معیارات پی ایچ سی کی ٹیکنکل ایڈوائزری کمیٹی (TAC) کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ جو ان معیارات کا جائزہ لینے کے لیے پی ایچ سی بورڈ کو منظوری کے لیے سفارش کرے گی۔