امت مسلمہ اسلام دشمنوں کے خلافسیسہ پلائی دیوار بنی کھڑ ی ہے،عبدالغفار روپڑی

امت مسلمہ اسلام دشمنوں کے خلافسیسہ پلائی دیوار بنی کھڑ ی ہے،عبدالغفار روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)اسلام دشمن طاقتوں کا آلۂ کار بننے والوں کے خلاف پوری امت مسلمہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔اسلام کے مرکز کے دفاع کے لیے امت مسلمہ متحد ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز خطبہ جمعہ کے دوران حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اسلام اور مسلمانوں کیخلاف مذموم کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ حرمین الشریفین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے مسلمانوں کا بچہ بچہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی ممالک کا سربراہ ملک اور اسلام کا مرکز ہے پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کا قدیمی اور مضبوط تعلق ہے سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے اور ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان سے تعاون میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے سعودی حکمرانوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اس کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کی خدمات بھی قابل ذکر ہیں۔ لہٰذا بہر صورت پاک سر زمین کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام اسلامی قوتوں کو متحد ہو کر اسلام کے خلاف ہونیوالی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔ اس موقع پر دین اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔