جعلی پولیس مقابلہ کیس کی سماعت

جعلی پولیس مقابلہ کیس کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ میں شہری کو ہلاک کرنے کے مقدمہ کی سماعت آج 28مارچ کو ہوگی ۔عدالت میں تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے فیض الرحمن کے مقدمہ میں ملوث انسپکٹر سی آئی اے افتخاررسول، سب انسپکٹرندیم اختر، پولیس کانسٹیبل کبیرحسین، اسحاق،قیصرعباس،فرخ بشیر اور منظورحسین کے متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے مذکورہ تمام پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
تے ہوئے انہیں آج 28مارچ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے فیض الرحمن کو حراست میں لے کر مبینہ طور پرہلاک کردیا اوربعد میں پولیس مقابلہ کا رنگ دے دیا تھا۔