غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات قبول نہیں کریں گے،محمد جمیل

غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات قبول نہیں کریں گے،محمد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہیءں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات ہارس ٹریڈنگ کا نقطہ آغاز ہونگے ، ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہمیں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات قطعی قابل قبول نہیں ،حکمران اپنی مقبولیت کا پول کھل جانے کے خوف سے غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروانا چاہتے ہیں
تاکہ منتخب ہونیوالے ممبران کو دھن ،دھونس اوردھاندلی کے ذریعے اپنے ساتھ ملا یا جاسکے،موجودہ حکمران ہارس ٹریڈنگ کے بانی ہیں جو اپنے دھاندلی زدہ اقتدار کو طوالت دینے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں،حکمران خود تو جماعتی بنیادوں پر ہونیوالے عام انتخابات کے ذریعے اقتدار پرقابض ہوئے مگر اب بلدیاتی اداروں کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے قومی اسمبلی سے منظور کرائی گئی قرارداد غیر جمہوری ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ، حکمران اپنی دھاندلی زدہ اکثریت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھا ئیں اور گیدڑ کی بجائے شیر بنتے ہوئے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروانے کا اعلان کریں،انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا از خود نوٹس لیکر حکمرانوں کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کروانے کا حکم دے۔