شوہر کی وفات کے بعد 2بیویاں پینشن کا حق لینے عدالت پہنچ گئیں

شوہر کی وفات کے بعد 2بیویاں پینشن کا حق لینے عدالت پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سینئر سول جج کی عدالت میں مرحوم سرکاری ملازم کی پنشن وصول کرنے کی خاطر دعوے دائر کرنے والی دو بیویوں کی درخواست پر سماعت آج 28مارچ کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر عدالت نے دونوں بیویوں کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کری دی تھی عدالت میں دھرم پورہ کی دو خواتین شریفاں بی بی اور کلثوم بی بی نے محمد اسلم کی پنشن کی رقم حاصل کرنے کے لئے دعوے دائر کررکھے ہیں۔شریفاں بی بی نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ اسلم اس کا شوہرتھا اور آخری وقت تک وہ اس کے ساتھ رہا جبکہ کلثوم کے مطابق محمد اسلم نے شریفاں کو طلاق دے دی تھی
اور وہ اس کے ساتھ نہیں رہتا تھا تاہم اسے پنشن کی رقم اسے دلوائی جائے جس کے بعد عدالت نے دونوں خواتین کو اپنے اپنے گواہ 28مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔