ایف بلاک کور کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق

ایف بلاک کور کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر ) ایف بلاک کورکمیٹی کا ہفتہ وار اہم اجلاس گزشتہ روز پریس کلب (پہاڑی ) پر منعقد ہوا جس میں ایف بلاک کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے اور پنجاب حکومت کو مسئلہ جلد ازجلد حل کرنے پر زور دیا گیا ،اجلاس کی صدارت چیئرمین کورکمیٹی شیرافضل بٹ نے کی جبکہ پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر حامد ریاض ڈوگر نے خصوصی شرکت کی اور ایف بلاک کے ممبران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایف بلاک ممبران کے ساتھ ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وعدوں کے مطابق ان کا مسئلہ جلدازجلد حل کیا جائے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب صائمہ وڑائچ کا کہنا تھا کہ ایف بلاک کا حصول کیلئے گورننگ باڈی میٹنگ میں آواز اٹھاؤں گی تاکہ جلد ازجلد ممبران کو انکے بچوں کیلئے چھت فراہم کی جاسکے ،اس موقع پرایف بلاک کے سینئر ممبر زاہد شفیق طیب کا کہنا تھاہم اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین مقیم چودھری ،وائس چیئرمین شہزادہ خالد ،جوائنٹ سیکرٹری اسجد شہزاد ،محمد عمران ،سیکرٹری انفارمیشن شاہد محمود شیخ سمیت ممبران وقاص احمد بٹ ،آصف چودھری ،رضا مغل ،عبیداللہ بابر بٹ ،محمد شاہد ،سید ریحان علی ،عبدالوہاب ،طاہر بخاری ،سکندر حیات بھٹی ،رانا عرفان ،فوٹوگرافر زیڈ اے طارق ،صلاح الدین انقلابی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔