معروفشاعرہ یاسمین زاہد کے شعری مجموعے ’’مجھے اظہار کرنا ہے‘‘کی تقریب رونمائی

معروفشاعرہ یاسمین زاہد کے شعری مجموعے ’’مجھے اظہار کرنا ہے‘‘کی تقریب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)مقامی ادبی وعلمی تنظیم ’’شہرادب‘‘لاہور کے زیراہتمام گزشتہ روز الحمراء’’ ادبی بیٹھک‘‘ میں سندھ کی معروف شاعرہ یاسمین زاہد کے شعری مجموعہ ’’مجھے اظہار کرنا ہے‘‘کی تقریب پذیرائی ہوئی ۔صدارت نامور استاد ڈاکٹر خواجہ محمد ذکریا نے کی ،نظامت کے فرائض ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ نے انجام دیئے ۔پروفیسر اختر شمار ،ڈاکٹر اجمل نیازی ،مہمانان اعزاز تھے جب کہ شاعرہ کے فن اورشخصیت پر اظہار خیال کر نے والوں میں حمیدہ شاہین ،جمیل احمد عدیل ،غافر شہزاد ،شفیق احمد خان،فراست بخاری،اقبال راہی اورممتاز راشد شامل تھے۔اس پروقار تقریب میں حکیم سیلم اختر،پروفیسر حسن عسکری،میجر (ر)خالد نصر،گلفام ناز،علی جوشا،حسن بانو،ریحانہ اشرف ،عذرا مرزا،صائمہ الماس ،اقبال بخاری اورآفتاب خان سمیت ادب دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔باقی احمد پوری ،سہیل ثانی اورعمران شناور نے اس شاندار ادبی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔