لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے مزدور بیروزگار ہورہے ہیں،ثمینہ خالد گھرکی

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے مزدور بیروزگار ہورہے ہیں،ثمینہ خالد گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے کاروباری طبقہ بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر اور انڈسٹریز سے وابستہ مزدور بے روز گار ہو رہے ہیں لوڈ شیڈنگ کا بحران مسلسل شدت اختیار کررہا ہے جسکی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور ملکی مسائل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں پانی کی بھی قلت پیدا ہو رہی ہے لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کے دعوے کرکے حکومت میں آنے والے اب عوام کے سامنے جانے سے بھی ڈرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں اور عوام دشمن پالیسوں نے غریب آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں اب عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے حکومت ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے غریب عوام حکمرانوں سے جواب لینے کے بغیر خاموش نہیں رہیں گے ۔