آرگس میڈیا پاکستان کے کارسپانڈنٹس یاور حنیف میاں کا انتقال

آرگس میڈیا پاکستان کے کارسپانڈنٹس یاور حنیف میاں کا انتقال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)آرگس میڈیا پاکستان کے کارسپانڈنٹس یاور حنیف میاں قضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے ہیں ان کی نماز جنازہ بروز اتوار صبح 10 بجے قرشی پارک علی زیب روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔یاور حنیف میاں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش کیا اور اس کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا لیکن انہوں نے سی ایس ایس کی سروس اختیار نہیں کی وہ دی نیوز کے ایڈیٹر حسین نقی صاحب کی ٹیم میں شامل ہوگئے اور جتنی دیر تک حسین نقی صاحب دی نیوز کے ایڈیٹر رہے ان کی ٹیم کے ساتھ کام کیا۔اس کے بعد وہ دبئی چلے گئے اور دبئی ایک ہفت روزہ مڈل ایسٹ اکنامک ڈائجسٹ (ویکلی میڈ) کے سینئر سٹاف رپورٹر بن گئے اور انہوں نے اپنی صحافتی زندگی میں یاسر عرفات، نیلسن منڈیلا سابقہ امریکن صدر جارج بش اور یونائٹیڈ نیشن کے سیکرٹری جنرل اور بہت سے دیگر بین الاقوامی شخصیات کے انٹرویوز کئے اور انہوں نے خاص ریسرچ جنرل ازم میں نام پیدا کیا اور اس دوران انہوں نے چار کتابیں بھی لکھیں۔ سی ایس آر پاکستان، ایمرجنگ پاکستان وغیرہ لکھیں اور تھینک ٹینک ابوظہبی کے پانچ سال تک ممبر رہے انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی۔ مرحوم 9 نومبر 1965ء کو پیدا ہوئے وہ پاکستان کے ایک بزرگ مسلم لیگی رہنما سابقہ چیئرمین بیت المال پنجاب اور سابقہ پی ٹی اے اور میاں شہباز شریف کے روڈ کوآرڈینیٹر کے صاحبزادے ہیں۔