پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے افغانستان کے رہائشی ڈاکوؤں کا تاحال پوسٹمارٹم نہ ہوسکا

پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے افغانستان کے رہائشی ڈاکوؤں کا تاحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ا ئم سیل ) ڈیفنس میں تین روز قبل مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے افغانستان کے رہائشی ڈاکوؤں کا تاحال پوسٹمارٹم نہ ہوسکا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پولیس کو بار ہا دفعہ پوسٹمارٹم کے لیے کہا مگر پولیس آج کل کہہ کر ٹال رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ مردہ خانے میں جگہ کم ہے جس کی وجہ سے دوسری لاشوں کو رکھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کو چاہئے کہ وہ ڈاکوؤں کا پوسٹمارٹم جلد کرائیں تاکہ دوسری لاشوں کو بھی جگہ مل سکے ۔

مزید :

علاقائی -