آسیہ اندرابی کی گرفتاری نے بھارتی اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا،طارق احسان

آسیہ اندرابی کی گرفتاری نے بھارتی اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا،طارق احسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر پنجاب طارق احسان غوری لاہور میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں جدو جہد آزادی کشمیر کے شہدا کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا ،اور اندرابی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی کی گرفتاری نے بھارتی اصلیت کو بے نقاب کر دیا ہے ،ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی،مقدمہ بدترین ریاستی دہشت گردی ہے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت اس طرح کی حرکتیں کر کے انہیں نہیں روک سکتا۔قابض بھارتی افواج وادی کشمیر میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔جلیل اندارابی ایک محب وطن کشمیری رہنماء تھے جنہیں بھارتی افواج نے بے دردی سے شہید کیا،کشمیریوں کو اپنے شہدا پر فخر ہے انکی قربانیاں انشاء اللہ جلد رنگ لائیں گی۔ بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں۔کشمیر میں قابض بھارتی افواج ہلاکوخان،چنگیز خان اور ہٹلر کی طرح ظلم و جبر کے راستے پر گامزن ہیں۔لیکن مسلمان موت سے نہیں ڈرتے کشمیریوں کا خون نا حق رنگ لائے گا۔