سعودی فرمانرواشاہ سلمان کا عرب رہنماؤں کو فون ، یمن کی صورتحال پر گفتگو

سعودی فرمانرواشاہ سلمان کا عرب رہنماؤں کو فون ، یمن کی صورتحال پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں فضائی کارروائی کے آغاز کے بعد سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی حرکت میں آگئے اور ملک کی صورتحال کو معمول پر رکھنے کے لیے علاقائی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیئے ہیں تاکہ اُنہیں اعتماد میں لیاجاسکے ۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ،اردن کے شاہ عبداللہ دوم ،بحرین ،قطر اور کویت کے امراء اور سوڈانی صدر عمرحسن البشیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ان رابطوں کے دوران یمن کی صورتحال ، سعودی افواج کی کارروائیوں اور اس کے نتیجے میں پیداہونیوالی ممکنہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کا یمن کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول ہے اور حوثی باغی بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -