عمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ نے دھرنے کی حقیقت واضح کر دی ،پرویز رشید

عمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ نے دھرنے کی حقیقت واضح کر دی ،پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ نے دھرنے کی حقیقت واضح کر دی،تحریک انصاف چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتی تھی،جاوید ہاشمی کے الزامات سچ نکلے،ان خان اپنی صفوں میں دیکھیں ٹیپ ریکارڈ کرنے والے بھی مل جائیں گے۔اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی تھی، آڈیو ٹیپ نے مخدوم جاوید ہاشمی کے الزامات کو سچ ثابت کردیا ہے۔ دھرنے منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش تھی، ٹیپ نے دھرنے کی اصل حقیقت واضح کردی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نازیبا گفتگو کا ایکشن ہونا چاہیے اور پی ٹی وی پر حملے کے کیس میں پی ٹی آئی کا نام بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی صفوں میں دیکھیں ٹیپ ریکارڈ کرنے والے بھی مل جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -