پیپلز پارٹی مطالبات کی منظور ی تک کسان اتحاد کا ساتھ دیگی ‘منظور وٹو

پیپلز پارٹی مطالبات کی منظور ی تک کسان اتحاد کا ساتھ دیگی ‘منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) میاں منظور احمد وٹو نے کسان اتحاد کویقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی کسان اتحاد کے تمام مطالبات منظور ہونے تک ان کا ڈٹ کر ساتھ دے گی اور اگر حکومت نے سستی سے کام لیا تو پارٹی ان کی عملی جدوجہد میں بھی شریک ہونے سے گریز نہیں کرے گی۔چےئرمین کسان اتحاد چوہدری محمد انور کی زیر قیادت وفد نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو سے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی۔ چوہدری محمد انور نے اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا پاکستان کسان اتحاد کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور کسان اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کپاس کی فصل ابھی تک کہیں بھی کاشت اس لیے نہیں ہوئی کیونکہ کاشتکار حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ملک میں کپاس کاشت نہ ہوئی تو جنوبی پنجاب میں 90 فیصد خواتین جو پھٹی کی چنائی کرتی ہیں وہ بے روزگار ہوجائیں گی جس سے ایک طوفان کھڑا ہو جائے گا۔ آلو کے ضمن میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آلو بھی کاشت ہونا بند ہو گیا تو ملک کو زرمبادلہ کمانے والی فصل کو درآمد کرنے پر زرمبادلہ خرچ کرنا پڑے گا ۔ وفد کے اراکین میں ارشدل خان ہوتی، سینےئر نائب صدر اسلام آباد، حاجی بلال ڈویژنل صدر ساہیوال، راؤ طارق اشفاق، مرکزی صدر، سردار چراغ جاوید، مرکزی نائب صدر، ملک شاہد اقبال اور رانا شفیق الرحمن، شامل تھے۔
منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -