صوبائی محکموں کے 153افسران کی گریڈ 19اور 20میں ترقی کی سفارش

صوبائی محکموں کے 153افسران کی گریڈ 19اور 20میں ترقی کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی سلیکشن بورڈ نے 6صوبائی محکموں کے 153افسران کی گریڈ 19اور گریڈ 20میں ترقی کی سفارش کر دی صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس گزشتہ روز چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، سکول ایجوکیشن، محکمہ آبپاشی، مواصلات و تعمیرات، زراعت ، مائنز اینڈ منرلز کے افسران کے پروموشن کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ سلیکشن بورڈ نے سکول ایجوکیشن کے 71اساتذہ کی گریڈ 19ٓاور گریڈ 20، محکمہ آبپاشی کے 16ایکسیئن کی گریڈ 18سے گریڈ 19میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر، زراعت 1، مائنز اینڈ منرلز 9، ایس اینڈ جی اے ڈی کے 26افسران کی گریڈ 18اور گریڈ 19اور محکمہ مواصلات تعمیرات کے ایک پروموشن کیس میں گریڈ 20میں چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی کی سفارش کی ہے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات چیف منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوا دی گئی ہیں ان افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن چیف منسٹر کی منظوری کے بعد جاری کیا جائیگا۔ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری سروسز، ریگولیشن، خزانہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
صوبائی سلیکشن بورڈ

مزید :

صفحہ آخر -