جسٹس منظور احمد ملک کولاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

جسٹس منظور احمد ملک کولاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )صدر مملکت کی منظوری سے وفاقی وزارت قانون نے مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کولاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔مسٹر جسٹس منظور احمد ملک 30مارچ کو لاہور ہائی کورٹ کے43 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب ان سے حلف لیں گے ۔اس سلسلے میں تقریب حلف برداری 30 مارچ (بروز پیر)صبح ساڑھے 8 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔فاضل جج15ستمبر2009میں عدالت عالیہ کے جج بنے، وہ فوجداری قانون کے ماہر جانے جاتے ہیں۔ جسٹس منظور احمد نے 2005 میں بے یارومددگار افراد کے لئے فری لیگل ایڈ سوسائٹی تشکیل دی اور عدالت عالیہ کے جج بننے تک اسکے منتخب صدر رہے۔ فاضل جج 2005 سے2009 تک مسلسل لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دیتے رہے۔ فاضل جج انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں اور بنکنگ کورٹس کے انتظامی جبکہ گوجرانوالہ اور ساہیوال اضلاع کی سول اور سیشن کورٹس کے انسپکشن جج بھی ہیں۔ مزید برآں جسٹس منظور احمد ملک سپریم کورٹ میں وکلاء کی انرولمنٹ کیلئے فٹنس سرٹیفیکیٹس جاری کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں۔
جسٹس منظور اے ملک

مزید :

صفحہ آخر -