بجلی کا شاٹ فال چھ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

بجلی کا شاٹ فال چھ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث متبادل انتظام نہ رکھنے والی چھوٹی مساجد میں خطبات نہیں ہو سکے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گزشتہ روز بھی ملک میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ سے بجلی کا استعمال بڑھ گیا جس سے ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فال چھ ہزار میگا واٹ سے بھی زائد رہا ۔ گزشتہ روز بھی مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا گیا تمام سب ڈویژنوں میں دو سے تین فیڈرز اٹھ سے دس گھنٹے کے لئے بند رکھے گئے ۔ گزشتہ روز شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے اور دیہی علاقوں و چھوٹے علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ چھوٹے علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد تین سے چار گھنٹے کے لئے بھی بجلی کی بندش رکھی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 14530 میگا وا ٹ جبکہ پیداوار 8360 میگا وا ٹ رہی طلب و رسد میں 6170 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

صفحہ آخر -