پاک فوج کی زمینی کارروائی ،10دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کی زمینی کارروائی ،10دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کی زمینی کارروائی ،10دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے وادی تیرہ میں زمینی کارروائی کرتے ہوئے15دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کا کہناہے کہ وادی تیرہ میں مستک کے علاقے میں 30سے 35دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے زمینی کارروائی کرتے ہوئے 15دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ باقی دہشت گرد ساتھیوں کی 10لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں اور اسلحہ قبضہ میں لے لیاہے ۔