ایان علی کے والد پر قاتلانہ حملہ

ایان علی کے والد پر قاتلانہ حملہ
ایان علی کے والد پر قاتلانہ حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان(مانیٹرنگ ڈیسک)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماڈل ایان علی کے والد محمد حفیظ شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سواردو نامعلوم افراد نے جناح ہوٹل کے قریب ایان علی کے والد کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے راولپنڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ایان علی کے والد کو گولی کندھے پر لگی جسے نکال دیا گیاہے اور ڈاکٹرو ںکا کہناہے کہ ان کی حال اب خطر سے باہر ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ افراد کون تھے اور کہاں سے آئے تھے لہذا تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے ۔