یمن میں تیسرے روز بھی بمباری جاری،پاکستانیوں کی جانوں کو خطرہ ،کھانے پینے کی اشیاءکی قلت

یمن میں تیسرے روز بھی بمباری جاری،پاکستانیوں کی جانوں کو خطرہ ،کھانے پینے کی ...
یمن میں تیسرے روز بھی بمباری جاری،پاکستانیوں کی جانوں کو خطرہ ،کھانے پینے کی اشیاءکی قلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں حوثی باغیوں پر تیسرے روز بھی بمباری جار ی ہے اور یمن میں موجود پاکستانی شدید مشکلات کاشکار ہیں ،کھانے پینے کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔یمن میں محصور پاکستانی شاہ زیب نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی حکومت انہیں وہاں سے نکالنے کیلئے کچھ نہیں کر رہی جبکہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر تیسرے روز بھی بمباری جاری ہے جس کے باعث بازار بند پڑے ہیں اور گھرو ںسے نکلنا بھی ناممکن ہوگیا ہے ۔شاہ زیب کاکہناتھاکہ بازار کے بند ہونے کے باعث انہیں کھانے پینے کی اشیاءکی شدید قلت کا سامناہے اور یمن میں موجود پاکستانیو ں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔شاہ زیب نے بتایا کہ صنعاءکا ایئرپورٹ مکمل تباہ ہوچکاہے اور پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بھی کوئی رابطہ نہیں کیاگیاہے ۔