شاہد آفریدی کو بیس بال ٹیم میں شمولیت کی دعوت

شاہد آفریدی کو بیس بال ٹیم میں شمولیت کی دعوت
شاہد آفریدی کو بیس بال ٹیم میں شمولیت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد بیس بال ٹیم میں شمولیت کی دعوت مل گئی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری خاور شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کا بڑا نام ہیں جنہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے بار بار ٹیم کو فتح دلائی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے بعد علیم ڈار بھی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

اب جب وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں تو ہماری خواہش ہے کہ وہ بیس بال ٹیم میں شامل ہوں۔ وہ جس طرح بیٹنگ کرتے ہیں، بیس بال کے کھیل میں بھی بہت کامیاب ہوسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -