اگر آپ کو بھی بد ہضمی کی شکایت ہے تو یہ غذائیں ضرور استعمال کریں

اگر آپ کو بھی بد ہضمی کی شکایت ہے تو یہ غذائیں ضرور استعمال کریں
اگر آپ کو بھی بد ہضمی کی شکایت ہے تو یہ غذائیں ضرور استعمال کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)انسانی صحت کا دارومدار معدے کی مضبوطی پر ہوتا ہے اور اگر اس میں کوئی خرابی ہو جائے تو پھر ہم طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔معدے کے جملہ امراض مثلاًقبض، گیس، سینے کی جلن وغیرہ کی بنیادی وجہ ہمارا کھانا ہوتا ہے۔اگر کھانے میں غذائیت موجود ہو تو پھر نظام انہضام میں خرابی پیدا نہیں ہوتی۔آئیے آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کا معدہ بالکل ٹھیک رہے گا۔

مزیدپڑھیں:خوش رہنے اور ذہنی دباﺅ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بہترین اور آسان ورزشیں
مٹر
فائبر سے بھرپور اس سبزی میں بالکل بھی چکنائی نہیں ہوتی اورکیلوریزکی تعداد بھی بہت کم ہوتی ہے ۔ مٹروں کا استعمال آپ کے معدے کو بالکل ٹھیک رکھے گا۔
دالیں
پروٹین سے بھری اس غذا میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ نہ صرف کولیسٹرول کم کرتے ہے بلکہ یہ قبض دور کرنے کے ساتھ معدے کو ٹھیک رکھتی ہیں۔
کالے چنے
طاقت سے بھرپور ہونے کے علاوہ ان میں یہ خاصیت موجود ہے کہ ان کے استعمال سے معدہ ٹھیک رہتا ہے۔ان میں فائبر اور پروٹین کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ہوتے ہیں۔
بروکلی
گوبھی کی طرح کی یہ سبزی سینے کی جلن کے لئے بہت زیادہ مفید ہے اور ساتھ ہی یہ ہماری بھوک کو بھی بڑھاتی ہے۔
رس بھریز
اس غذا میں انٹی آکسیڈینٹ اور سینے کی جلن سے نجات دلانے والے اجزا پائے جاتے ہیں۔ان کے استعما ل سے برے کولیسٹرول میں کمی ہوتی ہے اور اچھا کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔
جو
اگر آپ خالی پیٹ صبح کے وقت جو کا دلیہ کھائیں تو سینے کی جلن سے نجات ملنے کے ساتھ قبض بھی دور ہوتی ہے۔
ناشپاتی
اس پھل میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اسے کھانے سے آپ کا پیٹ بھر جاتا ہے اور مزید کسی اور چیز کے کھانے کی طلب نہیں رہتی جس کی وجہ سے کھانا کم کھایا جاتا ہے اور وزن میں کمی ہوجاتی ہے۔

مزیدپڑھیں:ناریل پانی کے انسانی صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد
چاروں مغز
اگر باداموں کے ساتھ ان کا استعمال ناشتے میں کیا جائے تو سارا دن معدہ تروتازہ رہتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -