بھارتی شائقین فائنل میچ کے ٹکٹ بیچنے لگے
میلبورن(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی شائقین نے میگا ایونٹ کے فائنل کے ٹکٹ فروخت کرنا شروع کر دئیے۔بد دل شائقین نے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا سہارا لیا ہے جبکہ اب ورلڈ کپ میں ان کی تمام ہمدردیاں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگئی ہیں جسے وہ نیا ورلڈ چیمپئن دیکھنا چاہتے ہیں۔بھارتی شائقین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر بہت زیادہ دکھ ہوا ہے۔ان کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے لہذا ان ٹکٹوں کی انہیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو سیمی فائنل میں 95 رنز کی عبرت ناک شکست دی تھی۔