کچھ اداکاروں کی بیویاں مجھ سے ڈرتی ہیں:سنی لیون

کچھ اداکاروں کی بیویاں مجھ سے ڈرتی ہیں:سنی لیون
کچھ اداکاروں کی بیویاں مجھ سے ڈرتی ہیں:سنی لیون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ کچھ اداکاروں کی بیویاں اب بھی مجھ سے ڈرتی ہیں اور نہیں چاہتی کہ ان کے خاوند کسی فلم میں میرے ساتھ اداکاری کریں۔ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہا کہ کچھ بیویوں کو شاید ایسا خوف ہے کہ اگر ان کے خاوند میرے ساتھ کسی فلم میں اداکاری کریں گے تو وہ انہیں چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ، میں صرف ان کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہوں، مجھے کسی کے خاوند کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ میں شادی شدہ ہوں۔ کچھ فنکار اب بھی ایسے ہیں جو میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند نہیں ہوتے۔ میرے پس منظر کی وجہ سے انہیں خوف آتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ میرے ساتھ سکرین شیئر کرنا ان کے کیریئر کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

تفریح -