ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے 40 اور آسٹریلیا کی فتح کے 60 فیصد امکانات ہیں : مصباح الحق

ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے 40 اور آسٹریلیا کی فتح کے 60 فیصد امکانات ہیں : ...
ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے 40 اور آسٹریلیا کی فتح کے 60 فیصد امکانات ہیں : مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ون ڈے کے سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کپ 2015 ءکے فائنل میں آسٹریلیا کے جیتنے کی پشین گوئی کر دی ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 ءکا فائنل میلبرن میں کھیلا جائے گا اور وکٹ کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا فائنل میچ جیت جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیوی ٹیم دباﺅ میں زیادہ بہتر پرفارم کرتی ہے اور فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی جیت کے 40 فیصد لیکن آسٹریلیا کی فتح کے 60 فیصد امکانات ہیں۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تمام حالات دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا ہی ہو گا۔

آسٹریلیا کی وہ بے ایمانی جو نیوزی لینڈ آج تک نہ بھول سکا
پاکستانی باﺅلر سعید اجمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کو شعیب ملک نے بہت سپورٹ کیا ہے اور اس کا کریڈٹ شعیب ملک کو بھی دینا چاہیئے۔قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جو ہمیں بزدل کہتے ہیں انہوں نے خود کتنی دلیری دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت دلیر وہ ہوتا ہے جو میدان میں کھڑا رہے۔نئے ٹیم کپتان اور نئے آنے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن قوم کو نئے کھلاڑیوں سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنی چاہیئے۔تقریباً دو سال کے بعد ان کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد ہی یہ کہا جا سکے گا کہ ٹیم کتنا بہتر پرفارم کر سکتی ہے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -