وارد نے صارفین کیلئے زبردست آفر متعارف کرا دی

وارد نے صارفین کیلئے زبردست آفر متعارف کرا دی
وارد نے صارفین کیلئے زبردست آفر متعارف کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ٹیلی کام کمپنیاں اپنے صارفین کیلئے طرح طرح کے پیکیجز متعارف کراتی رہتی ہیں اور بالخصوص ایسے صارفین جو کسی اور کمپنی کی سم کا استعمال شروع کر دیتے ہیں، انہیں واپس لانے کیلئے بھی کئی پیکیجز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ مشہور ٹیلی کام کمپنی وارد نے بھی ایسے صارفین کو واپس لانے کیلئے نئی آفر متعارف کرائی ہے جس کے تحت انہیں سم آن کرنے پر 3000 مفت منٹ کیساتھ ساتھ ایس ایم ایس اور مفت موبائل انٹرنیٹ بھی دیا جا رہا ہے۔
”سم واپس لگاﺅ“ نامی اس آفر کے تحت وہ صارف جنہوں نے گزشتہ 30 دنوں سے اپنی سم نہیں چلائی اور بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی وہ سم آن کر کے بائیو میٹرک تصدیق کرائیں اور اس کے بعد 3733 پر فون کر کے اس بہترین آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وارد کی جانب سے اس آفر کے تحت ملنے والے مفت منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

سم واپس لگانے پر:
گزشتہ 30 دنوں سے بند سم کو دوبارہ آن کرنے پر 3733 پر کال ملائیں۔ اس کے بعد آپ کو روزانہ استعمال کیلئے 100 آن نیٹ منٹس، 100ایس ایم ایس اور 100 ایم بی فری انٹرنیٹ دیا جائے گا۔

10 روپے اور اس سے زیادہ کا ری چارج کرنے پر:
ری چارج کی رقم کو دیکھتے ہوئے 80 فیصد آن نیٹ منٹس اور 20 فیصد منٹس دوسرے نیٹ ورکس پر کال کرنے کیلئے دیئے جائیں گے اور اگر وارد کی فیئر یوزیج پالیسی کو مدنظر رکھا جائے تو اس حساب سے تقریباً 185 منٹس دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 100 ایس ایم ایس اور 100 ایم بی انٹرنیٹ فری دیا جائے گا۔

اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے شرائط و ضوابط پر پورا اترنا لازمی ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
صارف کی سم گزشتہ 30 دنوں سے بند ہو
سم کی بائیو میٹرک تصدیق کا ہونا ضروری ہے
پیکیج کی تبدیلی کی صورت میں یہ آفر استعمال کے قابل نہیں رہے گی
صارفین کو فری منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ روزانہ کی بنیاد پر دیا جائے گا اور ان کی معیاد 24 گھنٹے بعد خودبخود ختم ہو جائے گی۔
مفت فون کال کیلئے مقررہ ابتدائی چارجز وصول کئے جائیں گے۔