زلزلے میں معذور ہوجانے والی پاکستانی لڑکی نے دنیا کو حیران کر یا ،قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا

زلزلے میں معذور ہوجانے والی پاکستانی لڑکی نے دنیا کو حیران کر یا ،قوم کا ...
زلزلے میں معذور ہوجانے والی پاکستانی لڑکی نے دنیا کو حیران کر یا ،قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستانی قوم اپنے ٹیلنٹ اور جانفشانی کی وجہ سے ساری دنیا میں شہرست رکھتی ہے اور 2005ءکے تباہ کن زلزلے میں معذور ہونے والی پاکستانی لڑکی نے امریکہ میں سکینگ کے میدان میں جھنڈے گاڑ کر ایک دفعہ پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

مردوں کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ سردی کیوں لگتی ہے؟ماہرین نے وجہ بتا دی
زلزلے کا شکار بننے والے 1,38,000 لوگوں میں سے ایک نوعمر انشاءبھی تھیں جو اس سانحے میں ایک ٹانگ سے محروم ہو گئیں۔ انہیں علاج کی غرض سے امریکہ لے جایا گیا جہاں انہوں نے بے مثال ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکینگ کے کھیل کی پریکٹس شروع کی۔ انہوں نے یو ایس پیرا لمپک الپائن نیشنل چیمپئن شپ میں درجنوں کھلاڑیوں میں نمایاں ترین کامیابی حاصل کر کے سب کے دل جیت لئے ہیں۔
 ایک ٹانگ سے معذور انشاءنے جب بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا تو دیکھنے والے پاکستانیوں کی آنکھیں فخر اور خوشی کے جذبات سے نم ہو گئیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی کامیابی خدا کے فضل اور ان کی قوم کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے اور وہ اپنے وطن کی سربلندی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -